‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2018 - 09:29
News ID: 435034
فونت
درس خارج میں بیان ہوا ؛
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ایام فاطمیہ میں عزاداری و عزا کا خاص اہتمام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے مبغین دین اسلام سے حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کی عظمت سے لوگوں کو آشنا کرانے پر زور دیا ۔
وحید خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کی شہادت کو عظیم مصیبت جانا ہے اور کہا : ان ایام میں تمام مبلغین و طلاب کی ذمہ داری ہے کہ ان بزرگ بی بی کی عظمت لوگوں کو بیان کریں ۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : کسی نے بھی اس مبارک وجود کو نہیں پہچانا ہے ، حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کا وجود مبارک عظمت اللہ کا نور ہے ، یہ حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کا مبدأ ہے ؛ وہ اس معنی کو سمجھ سکتا ہے کہ جو آیت نور کو سمجھ سکا ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ آیت نور کی مشکات حضرت فاطمۃ الزھرا (س) ہیں بیان کیا : مصباح اول امام حسن مجتبی (ع) اور مصباح دوم خامس آل عبا ہیں ، کیا کسی نے حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کو پہچان سکا ہے ؟ آسمان کے تمام سات طبقہ اور زمین حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کے روح کے نور سے منور ہوئے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جبرئیل کی نگاہ حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کے باطن نور کو براشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، حضرت امام صادق علیہ السلام سے سوال ہوا کہ کیوں حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کا نام فاطمہ رکھا گیا ؟ تو آن حضرت کا جواب عقل کو حیران کرنے والا ہے ، حضرت نے جواب دیا کہ حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کا نام فاطمہ اس لئے ہے کہ مخلوق ان کی معرفت سے بے بس ہیں اور عقل ان کو درک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے بیان کیا : قیامت کے روز سب کے سب لوگ یہاں تک کہ انبیاء کرام بھی پریشان ہیں ایک بار حضرت ظاہر ہوں گی اور عرش سے منادی ندا دے گا کہ سب لوگ اپنی آنکھیں بند کر لیں تا کہ حضرت فاطمۃ الزھرا (س) یہاں سے گزر رہی ہیں ، حضرت فاطمۃ الزھرا (س) اپنے فرزند کا خون آلودہ پیراہن لے کر آئے نگی اور عرض کرے نگی کہ اے خداوند عالم ہمارے شیعوں کی شفاعت کر ، آواز آئے گی کہ یہ خون آلودہ کپڑا ہٹا لو اور جو بھی تمہاری خواہش ہے بیان کرو ۔

انہوں نے بیان کیا : امید کرتا ہوں کہ یہ ایام فاطمیہ جو ہفتہ آئندہ حضرت صدیقه کبری فاطمۃ الزھرا (س) کی روز شہادت کی مناسبت سے شروع ہوگی تمام انجمنیں و عزاداری گروہ اس عظیم مصیبت پر حضرت کی اولادیں اور امیرالمومنین علی علیہ السلام کے دل کے تسکین کے لئے تعزیت پیش کرنے کے لئے جلوس و عزاداری وسیع پیمانہ پر منعقد کریں ۔

اسی طرح امام زمانہ عج اپنے جدہ کے غم میں بے پناہ مصائب میں گرفتار ہیں ان کے دل کو آرام اسی عزاداری سے ملتی ہے ، تمام طلاب و مبلغین کی ذمہ داری ہے اس کے فروغ میں پیش قدم رہیں  ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬